حیدرآباد۔6ستمبر(اعتماد نیوز) وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ آج اپنے دہلی
کے دورہ میں مصروف ہیں۔ چنانچہ آج صبح انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے
ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے آندھرا پردیش تنظیم جدید ۔2014کے بل میں
تلنگانہ کو حاصل ہو نے والے 21
مراعات کے سلسلہ میں تفصیلی بات چیت کی۔
جس میں سے تلنگانہ کو ٹیکس سے استثنی کرنے‘ آندھرا پردیش سے 500میگا واٹ
برقی کے حصول ‘ ضلع کھمم کے بیارم میں لوہے کے فیکٹری‘ شامل ہیں۔ مودی سے
ملاقات کے وقت وزیر اعلی کے مہراہ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ بھی موجود
تھے۔